امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن ٹیم میں منتخب ہونے والی دوسری کشمیری خاتون سمیرہ فاضلی انتہاتی تہذیب یافتہ اور زندہ دل ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔
ان باتوں کا انکشاف ان کی والدہ رفیقہ فاضلی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ہوئی خصوصی فون کال کے دوران کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ' میری بیٹی بچپن سے ہی کافی ذہین تھی اور ہمیشہ اپنی جماعت میں اول آتی تھی۔ بارہویں جماعت کرنے کے بعد سمیرہ نے دو برس تک طبی تعلیم حاصل کی تاہم ان کو اس میں کبھی دلچسپی نہیں تھی۔ پھر ہم نے بھی زیادہ دباؤ نہیں ڈالا اور آج ہو جس مقام پر پہنچی ہیں اس کے پیچھے ان کی محنت، لگن اور ذہانت ہے۔
سمیرہ کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ ' میں اور میرے شوہر ڈاکٹر ہیں اس لئے ہم چاہتے تھے کہ وہ بھی ڈاکٹر بنے لیکن سمیرہ کچھ الگ کرنا چاہتی تھی۔ اس نے کبھی وائٹ ہاؤس میں جانی اپنا مقصد نہیں بنایا تھا لیکن رفتہ رفتہ یہ ہوگیا۔'
سمیرہ کی پسند اور ناپسند کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ ' میری بیٹی کو اپنے مادر وطن کشمیر سے کافی محبت ہے۔ کھانے میں بھی اس کو کشمیری کھانا ہی پسند ہے اور جب وہ اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہوتی ہیں تو وہ اپنا وقت ٹینس، سکینگ اور کھانا بنانے میں صرف کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ " عالمی وباء کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال پوری طرح جب بہتر ہوگی تب ہم پورے اہل و عیال کے ساتھ اپنے وطن کشمیر کے دورے پر آئیں گے۔ سمیرہ آخری بار سنہ 2007 میں آپ نے اپنے بھائی کی شادی میں کشمیر آئی تھی۔
وہیں سمیرہ کے ماموں رؤف فاضلی جو جموں کشمیر بینک سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر رہ چکے ہیں کا کہنا ہے کہ " میری بہن اور بہنوئی سنہ 1971 میں کشمیر سے امریکہ چلے گئے۔ میری بہن رفیق وادی کی ایک معروف پیتھالوجسٹ تھی اور بہنوئی ڈاکٹر محمد یوسف فاضلی سرجن تھے۔ سمیرہ امریکہ میں پیدا ہوئی ہے لیکن اپنے وطن سے کافی بہتر ہے اور کافی حد تک کشمیری بول اور سمجھ بھی سکتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ " ہم سب پہلے شہر خاص کے گوجو آرا علاقے میں رہتے تھے اور اب نشاط منتقل ہوئے ہیں۔ سمیرہ مجھے جانا ماموں کہہ کے پکارتی ہے اور جب میں جموں و کشمیر بینک میں ملازمت کرتا ہے تو وہ اکثر میرے دفتر آیا کرتی تھی۔'
سمیرا کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ' وہ امریکہ میں رہتے ہوئے بھی پوری طرح کشمیری ہے۔ ان کے شوہر ڈاکٹر ہیں اور ساس بھی کشمیری ہے۔ تین بچے ہیں اور اس وقت امریکہ کے جارجیا میں رہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ "ان کا وائٹ ہاؤس میں اعلی عہدے پر فائز ہونا ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی وائٹ ہاؤس میں کام کرچکی ہیں تب امریکا کے صدر بارک اوباما تھے۔'
"کشمیری پنڈت جو اس وقت امریکہ میں رہتے ہیں ان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رؤف فاضلی کا کہنا تھا کہ " عائشہ شاہ کئ کنبہ اور میرے بہنوئی کے کنبہ کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ سب ایک دوسرے کو اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔ دونوں بچیوں کے والدین ڈاکٹر ہیں اس وجہ سے رشتہ اور بھی گہرا ہے۔
سمیرہ فاضلی بائیڈن کی حکومت کے دوران امریکہ میں مینوفیکچرنگ، جدیدیت اور ڈومیسٹک کمپٹیشن پر نظر رکھی گئی۔ وہ اس ذمہ داری سے پہلے فیڈرل ریزرو بینک آف اٹلانٹا میں بطور ڈائریکٹر کام کر چکی ہیں۔
اس سے پہلے وہ وائٹ ہاؤس کے نیشنل اکنامک کونسل میں سیر پولیسی ایڈوائزر کا عہدہ بھی سنبھال چکی ہیں۔امریکی انتظامیہ میں آنے سے قبل وہ مقبول یونیورسٹی ییل لا سکول میں بطور کلینکل لیکچر اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
فاضلی نے اسی کالج سے اپنی لا ڈگری حاصل کی اور اس سے قبل ہاروڈ کالج سے گریجویشن کی تھی۔