کشمیر کے ڈویژنل کمشنر بصیر احمد خان نے کہا کہ' گیلانی کی صحت کے بارے میں افواہیں پھیلانے کی کوشش کی جاری ہے۔ ان کی صحت کی صورتحال کے بارے میں جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم نے ان کے اہل خانہ سے بات کی ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ افواہ پھلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایس کے آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جی این آہنگر نے کہا کہ' میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) سے گیلانی کی صحت سے متعلق کسی بھی طرح کی جانکاری کی تصدیق کریں'۔
انہوں نے کہا کہ 'میں نے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو سید علی شاہ گیلانی کے گھر بھیجا تھا۔ مکمل چیک اپ کیا گیا تھا۔ ایک روز قبل ان کی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں تھی لیکن آج ان کی طبیعت بہتر ہے اور ان کی دیکھ بھال بہترین انداز میں کی جا رہی ہے'۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'میں چاہتا ہوں کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ اگر وہ سید علی شاہ گیلانی کے بارے میں کسی بھی معلومات کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں تو انہیں پولیس کنٹرول روم سے رابطہ کرنا چاہئے'۔