صوبائی کمشنر جموں کے دفتر نے ہفتے کے روز روشنی ایکٹ سے متعلق ایک اور تازہ فہرست جاری کی ہے جس میں سابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ایم ایل سی اور کانگریسی رہنماؤں کے لواحقین شامل ہیں۔
اس فہرست کو ڈویژنل کمشنر جموں کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اراضی پر تجاوزات کیے گئے لیکن اسے ریونیو کے ریکارڈ میں نہیں دکھایا گیا۔
اس فہرست کے مطابق سابق ایم ایل سی اور پی ڈی پی کے رہنما نظام الدین کھٹانہ نے جموں کے سنجوان گاؤں میں آٹھ کنال اراضی پر تجاوز کیا ہے۔
کانگریس کے ایک بااثر رہنما کے بیٹے سنجیو شرما کے پاس روشنی اسکیم ایکٹ کے تحت سمابا کے ناندنی گاؤں میں تین کنال اراضی ہے۔
اسی طرح قانون ساز کونسل کے چیئرمین امرت ملہوترا جو ایک کانگریس کے رہنما ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ سیف الدین سوز کے قریبی ساتھی ہیں، ان کے بیٹے بکرم اور آدتیہ ملہوترا نے روشنی اسکیم کے تحت جموں کے پامٹ گاؤں میں 17 کنال خریدا ہے۔
جموں و کشمیر اسٹیٹ لینڈ (قبضہ کرنے والوں کے لئے ملکیت کے حق میں جانے والا) ایکٹ 200 جسے عام طور پر روشنی ایکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے کو 2001 میں فاروق عبد اللہ حکومت کے دور میں نافذ کیا گیا تھا۔
جموں کے تاجر سجاد چودھری نے 20 کنال اراضی پر تجاوزات کیا ہے جبکہ ایک اور تاجر سدھیر خانا 25 کنال اراضی پر سالیری گاؤں پر اس سکیم کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔
روشنی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست میں کشمیر سے 353 نئے نام سامنے آئے ہیں جن میں سرکاری ملازمین، نان گیزیٹڈ افسران، کاروباری افراد شامل ہیں۔ ان افراد میں 100 فائدہ اٹھانے والوں کا تعلق ضلع گاندربل، 80 کا تعلق کپواڑہ، نو اننت ناگ، 27 کا تعلق شوپیان، 15 کا تعلق پلوامہ اور 68 بانڈی پورہ سے ہیں۔
اس سے قبل محبوبہ مفتی کی زیرقیادت پی ڈی پی آفس، نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور رکن پارلیمان فاروق عبد اللہ اور ان کے فرزند سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کا نام جموں میں تجاوزات والی ریاستی اراضی کی فہرست میں شامل تھا۔
مبینہ روشنی بدعنوانی میں جو دیگر نام سامنے آئے ہیں ان میں سابق وزیر خزانہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما حسیب درابو اور ان کے کنبہ کے اراکین، ممتاز کاروباری شخصیات اور کانگریس کے رہنما کے کے آملا اور اس کے کنبہ کے اراکین، سینئر ریٹائرڈ سی ایس رینک کے آئی اے ایس افسر محمد شفیع پنڈت شامل ہیں۔
اسی طرح ، روشنی کے علاوہ دیگر تجاوزات والی سرکاری اراضی میں شامل سیاستدانوں کے ناموں میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما سید اخون، ہارون چودھری، سابق وزیر سجاد کیچلو، سابق کانگریس رہنما اور ایڈوکیٹ جنرل اسلم گونی، سابق چیئرمین جے کے بینک ایم وائی خان اور کانگریس کے سابق وزیر عبدالمجید وانی شامل ہیں۔