ETV Bharat / state

'لوگوں کے جذبات کو مجروح نہ کریں' - آرٹیکل 370 کو ہٹانے

مرکزی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو ہٹانے اور جموں و کشمیر کو یونین ٹریٹری کا درجہ دینے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا سلسہ جاری ہے۔

'لوگوں کے جذبات کو مجروح نہ کریں'
author img

By

Published : Aug 8, 2019, 12:50 PM IST

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی کے شوہر اور بزنس مین رابرٹ واڈرا نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے سلسلے میں طنز اور مزاح کے طور پر بنائے جانے والے میمز کی مذمت کی ہے۔

واڈرا نے سوشل میڈیا صارفین سے جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات کو مدنظر رکھ کر قابل اعتراض میمز نہ بنانے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر آئے دنوں جموں و کشمیر کے معاملے پر میمز بنائے جا رہے ہیں، مثلاً دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں زمین خریدی جا سکتی ہے۔

اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعے رابرٹ واڈرا نے کہا کہ 'کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا غلط ہے، ہم ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو برابری کا درجہ دیا جاتا ہے۔'

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.