ETV Bharat / state

سڑکیں ویران، بازار سنسان یہ ہے پلوامہ کی صورتحال

وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی ضلع پلوامہ میں بھی دفعہ 370کی منسوخی کے بعد پچھلے چھ ہفتوں سے مسلسل عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

سڑکیں ویران، بازار سنسان یہ ہے پلوامہ کی صورتحال
author img

By

Published : Sep 12, 2019, 8:51 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:32 AM IST

پلوامہ قصبہ سمیت تمام تر چھوٹے بڑے قصبہ جات میں دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں ابھی تک تعلیم و تعلم کا سلسلہ شروع نہیں ہو سکا ہے۔

سڑکیں ویران، بازار سنسان یہ ہے پلوامہ کی صورتحال

گرچہ پچھلے کچھ دنوں سے سڑکوں پر کچھ نجی گاڑیوں کی نقل و حمل دیکھی گئی تاہم پبلک ٹرانسپورٹ پوری طرح سے غائب ہے۔

سڑکیں ویران، بازار سنسان اور گلی کوچوں میں ہُو کا عالم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی ضلع پلوامہ عسکریت پسندی کے حوالے سے حساس ترین ضلع تصور کیا جاتا ہے۔

کسی بھی امکانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے ضلع کے حساس مقامات پر سیکورٹی کی اضافی نفری تعنیات کی گئی ہے تاہم ضلع میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی کی بعد جموں و کشمیر میں گورنر انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین بندشیں عائد کرنے کے علاوہ تمام تر مواصلاتی نظام کو بھی معطل کیا گیا۔

پچھلے دنوں بعض علاقوں میں لینڈ لائن خدمات کو بحال کیا گیا تاہم موبائل اور انٹرنیٹ خدمات ابھی بھی معطل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 9:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.