پلوامہ:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کی طرح پلوامہ میں بھی روڈ سیفٹی کا انعقاد کیا گیا۔اس کا مقصد عام لوگوں کو ٹریفک ضابط کے تحت گاڑیوں کو لے کر بیداری پیدا کرنا ہے۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ محتاط ڈرائیونگ کے ذریعے سڑک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمیٹ کے استعمال پر بھی زور دیا گیا ہے۔ روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی کے ذریعہ لوگوں کو محتاط کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات میں انسانی جانوں کا ضیاع کم کرنے کے لیے حکومت اور انتظامیہ پابند عہد ہے۔ اس مہم کے دوران پورے ماہ سڑک پر سفر کرنے والے مسافروں کو مختلف قسم کے بینرز، سیفٹی پوسٹرز اور روڈ سیفٹی سے متعلق جانکری دی جائے گی۔سڑک پر سفر کرتے وقت انہیں روڈ سیفٹی کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی۔ یعنی منصوبہ بند منظم اور پیشہ ورانہ سفر کا طریقہ بتایا جائے گا اور ان سے درخواست کی جائے گی کہ وہ سڑک کے حفاظتی معیارات اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہاکہ روڈ سیفٹی پروگرام کا انعقاد کرنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ لوگوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے کی جانکاری فراہم کی جائے اور انہیں حادثات سے بچنے کے طریقوں پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت دی جاتی ہیں۔اس پروگرام کا انعقاد محکمہ ٹرانسپورٹ نے کیا تھا وہی اس پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے مہمان خصوصی کے طور اس پروگرام میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں روڈ سیفٹی بیداری مہم کا افتتاح
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے لوگوں سے اپیل کی کی وہ ٹریفک قوانین کی اچھی طرح پاسداری کریں تاکہ وہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان کو بھی بچا سکتے ہیں وہی انہوں نے اپیل کی وہ بھی ٹریفک قوانین پر عمل پیرا کروانے کے لیے اپنا تعاون پیش کرے تاکہ آنے والے وقت میں سڑک حادثات سے بچا جا سکے۔