جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بٹینگو علاقے میں تھوڑی سی بارش شروع ہوتے ہی سڑک سیلاب کے نظر ہوتی ہے، بارشوں کے دوران پانی جمع ہوکر کیچڑ کی شکل اختیار کر لیتا ہے، جس کی وجہ سے راستے سے گزرنے والے طلبا کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے اس بارے میں متعلقہ محکمہ آر-اینڈ- بی سے کئی بار رابطہ کیا تھا۔ لیکن محکمہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔علاقے کے رہائش پزیر لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔
رابطہ سڑک پر میکڈامائزیشن کا کام عمل میں نہیں لایا گیا، جبکہ مذکورہ سڑک اپنی بیتی آپ بیان کر رہی ہے، جس سے یہاں کے مکینوں کو عبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس سلسلے میں جب ای-ٹی-وی بھارت کے نمائیدہ نے محکمہ آر-اینڈ-بی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انحینئر ملک قیوم سے بات کی، تو اُنہوں نے کہا کہ اس سڑک کی منصوبہ بندی کو لیکر محکمہ کی طرف سے ایک اسٹیمیٹ بنایا جا رہا ہے، اور اس اسٹیمیٹ کے تحت اگر مذکورہ علاقے کے لئے پیسے واگزار کئے گئے تو جلد ہی اس سڑک کی تعمیر و تجدید عمل میں لائی جائے گی۔اور محکمہ کی طرف سے لوگوں کو راحت پہنچانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ان کے مسائل حل کیے جائے تاکہ وہ بھی آرام سے گزر بسر کریں۔