جموں و کشمیر میں ضلع کولگام کے دیوسر سے اکہال جانے والی سڑک گذشتہ کئی برسوں سے خستہ حالی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس سڑک کی مرمت کا کام انتظامیہ نے برسوں پہلے 'پی ایم جی ایس وائی' اسکیم کے تحت شروع کیا تھا تاہم بعض وجوہات کی وجہ سے اس روڈ کی مرمت اب تک نہیں ہوسکی ہے۔
یہ سڑک کشمیری پنڈتوں کے استھاپن ماتا کھیر بھوانی کھن برنن کو جاتا ہے تاہم روڈ کی حالت اس قدر خراب ہے کہ یاتریوں کو ادھر سے گزرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
علاقے کے لوگوں کے مطابق حاملہ خواتین اور طلبا و طالبات کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بیمار ہونے پر علاقے میں کوئی بھی سواری گاڑی آنے کو تیار نہیں ہوتی جس سے کئی بار ناگہانی حادثات بھی پیش آچکے ہیں۔
علاقے کے لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ محکمہ کو ہدایت دے کہ اس روڈ کو آمدورفت کے قابل بنائے۔