شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن سے چندگیر اور سودھنارہ جانے والی سڑک خستہ حالی کا شکار ہے جس سے مقامی لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر عرصے بعد کنٹرکشن کا کام شروع ہوا ہے تاہم تاخیر کی وجہ سے مقامی لوگوں کو چلنے پھرنے میں کافی دقت پیش آرہی ہے۔
وہیں مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سڑک پر دھول اور مٹی ہونے کی وجہ سے کافی گرد و غبار اٹھتا ہے جس سے چندگیر علاقے اور اس سے متصل دیگر بستیوں میں رہنے والے لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی ہے۔
مقامی لوگوں کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ سڑک پر جاری کام میں نہ صرف تیزی لائی جائے بلکہ جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں راحت مل سکے۔