مرکز کے زیر انتطام خطہ لداخ کو ملک سے جوڑنے کیلئے برف ہٹانے والی مشینیں ان دنوں جنگی پیمانے پر برف ہٹانے کا کام کررہی ہے تاکہ جلد از جلد نیشنل ہاوئے این ایچ ون ڈی کو گاڑیوں کی آمد ورفت کے قابل بنایا جاسکیں۔
اس دوران معلوم ہوا ہے کہ دراس اور گگنگیر دونوں اطراف سے وی جیک اور بیکن اہلکار کی افرادی قوت اور میشنز کام پر لگی ہوئی ہیں اس بیچ کرگل سے مٹائن گاوں تک برف ہٹائی گئی ہیں۔
واضح رہے خطہ لداخ اور درہ زوجیلہ برف کی وجہ سے تقریباً 4-5 ماہ کے لئے ملک اور بیرون ملک سے کٹ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کرگل میں لوگوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ جاتی ہے۔
کرگل میں نیشنل ہائے وے اچانک بند ہونے کی وجہ سے اس وقت اشیائے خرد و نوش کی سخت کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔جس کے باعث لوگوں کی روز مرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔