جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے جمعہ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کے 34 ریڈ زون میں 14 اپریل کے بعد بھی پابندیاں جاری رہیں گی۔
جی سی مرمو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ' ان زونز میں نقل و حرکت پر پابندیاں اور سماجی دوری برقرار رہیں گی۔ اس کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔'
ایل جی نے کہا کہ مرکزی علاقے میں تقریبا 1900 افراد کی شناخت کی گئی ہے جنہوں نے نظام الدین علاقے میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی تھی۔ ہم نے ان کے فون نمبرز کے ذریعہ ان کا سراغ لگایا اور انہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور انہیں ائسولیش میں رکھا گیا ہے۔ '
جی سی مرمو نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 17000 این 95 ماسک،13000 پرسنل پروٹیکٹو ایکویپمنٹ (پی پی ای) کٹس اور 200 وینٹی لیٹز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ' ہمارے پاس جلد 80000 تیز رفتار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہوں گی جو کوروناوائرس کی جانچ کے لیے یہاں ریڈ زونز میں استعمال ہوں گی۔'