سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے اہل سیاست دانوں اور دانشوروں کو مشترکہ طور پر یہ بات کھل کر کہنی چاہیے کہ کشمیر کی بنیادی مانگ یہ ہے کہ ریاست کا خصوصی درجہ بحال کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ مرکز کی بڑی غلطی تھی کہ اس نے یکطرفہ طریقے سے ریاست کے خصوصی درجے کو تحلیل کیا ۔ آج ریاست کے عوام کا مطالبہ یہ ہے کہ اس خصوصی درجے یا اس کے مکمل متبادل کو واضع کر کے ریاست پر نافذ کیا جائے'۔
سیف الدین سوز نے کہا کہ 'وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلمینٹ میں برملا اعلان کیا تھا کہ ریاست کی یہ ہیئت جلد از جلد بحال کی جائی گی۔اس کے لئے سارے معاملے کی اصلیت عوام کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہم مطالبہ یہ ہے کہ ریاست کاوہ درجہ جو آئین کی دفعہ 370میں محفوظ تھا اس کو بحال کیا جائے یا اس کی جگہ مکمل متبادل وضع کیا جائے ۔