وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں دن کے ساتھ ساتھ شبانہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 'جموں و کشمیر اور لداخ میں درجہء حرارت میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔ اگلے ہفتے تک درجہ حرارت کم ہونے کے امکانات کم ہیں جبکہ درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔'
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سرینگر میں اتوار کی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں سرینگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج کی گئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔
وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وہیں، جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.3 ، کٹرا میں 9.6، بٹوت میں 6.4، بنیہال 7.2 اور بھدرواہ 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے لیہہ قصبے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.6، کرگل منفی 9.1، دراس منفی 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
۔