ETV Bharat / state

رہائشی مکان جل کر خاکستر - Residential House

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ہاکبارہ سوناواری علاقے میں گزشتہ رات کے دوران ایک رہائشی مکان آگ میں جل کر خاکستر ہوگیا۔

رہائشی مکان آگ میں جل کر خاکستر
رہائشی مکان آگ میں جل کر خاکستر
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 5:20 PM IST

سنیچر کی رات کو دیر گئے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی جب ایک رہائشی مکان آتشزدگی کی نذر ہوگیا۔ ہاکبارہ کے کوسم باغ نامی علاقے میں آتشزدگی کی اس واردات میں مذکورہ بستی کے ایک رہائشی خضر محمد کا پورا مکان جل کر تباہ ہوگیا ہے۔

رہائشی مکان آگ میں جل کر خاکستر

اس موقع پر فائر اینڈ ایمر جنسی عملے نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے بچا لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ سنیچر دیر رات گئے مذکورہ علاقے میں جب اس رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی تو آگ نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے۔ آگ نے بھیانک رخ اختیار کیا اور مکان کو مکمل طور سے راکھ میں تبدیل کردیا تاہم بعد میں فائر اینڈ ایمر جنسی کی ٹیم پہنچی اور انہوں نے آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ اس کو مزید پھیلنے سے بھی روکا۔

ادھر مذکورہ کنبہ مکمل طور پر بے گھر ہوگیا ہے اور ان کی لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔پولیس اور انتظامیہ اپنی جانب سے آگ کی وجہ دریافت کررہی ہے اور اس میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.