اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مہاتما گاندھی ، مولانا آزاد سبھاش چندر بوس وغیرہ کو یاد کیا ،ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کشتواڑ میں ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی۔
اس دوران ہندو مسلم ایک ساتھ مل کر ہزاروں کی تعداد میں یوم جمہوریہ منانے گھروں سے نکلے ،اسکولی طلبہ نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیا اور اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کشتواڑ کی طرف سے ایمانداری دیانتداری پر انعامات سے بھی لوگوں کو نوازا گیا ۔
اس پروگرام میں پرنسپل جج ،چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ، منسف جج مہمان خصوصی تھے ، اس دوران انڈین آرمی کے سیکٹر 9 کے کمانڈر ویکرم بھان اور دیگر کمانڈنگ آفیسر بھی موجود رہے ساتھ ہی سابق ایم ایل اے کشتواڑ سونیل کمار شرما و دیگر لیڈران موجود تھے۔