ETV Bharat / state

شوپیان میں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریبات

جموں و کشمیر میں71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر متعدد تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی  معروف شخصیات نے شرکت کی۔

شوپیان میں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریبات
شوپیان میں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریبات
author img

By

Published : Jan 26, 2020, 3:11 PM IST

Updated : Feb 25, 2020, 4:34 PM IST

اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرز نے اپنے متعلقہ اضلاع میں ترقیاتی منظر نامے کو اجاگر کیا اور یوم جمہوریہ منانے کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔

شوپیان میں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریبات

وادی کے تمام اضلاع کی طرح ضلع شوپیان میں پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ اسکولز اور کالجز سے وابستہ طلبہ و طالبات نے ان تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

پولیس، ہوم گارڈ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ، فاریسٹ پروٹکشن فورس، اور سی آر پی ایف جوانوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز شوپیان میں ڈپٹی کمشنر شوپیان چودری محمد یاسین نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی، اس دوران پولیس کے چاک و بند دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا اور سلامی پیش کی۔

مختلف کالجز اور اسکولز سے آئے ہوئے طلبہ وطالبات نے رنگا رنگ اور تمدنی پروگرام پیش کرکے حاضرین کے دل مو ہ لیے۔

ان تقریبات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔

پریڈ میں جموں وکشمیر پولیس، سی آر پی ایف، ڈسٹرکٹ پولیس بینڈ ، این سی سی کیڈٹز، فارسٹ ڈپارٹمنٹ کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں نے حصہ لیا۔

اس موقعہ پر محکمہ اطلاعات اور سکولی بچوں نے تمدنی پروگرام پیش کئے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 25, 2020, 4:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.