ETV Bharat / state

School Building اسکول کی ٹوٹی عمارت انتظامیہ کی عدم توجہی کا شہار - ضلع گاندربل کے بوگرام پورہ

ضلع گاندربل کے بوگرام پورہ میں چنار کا درخت گرنے سے گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت کو شدید طور پر نقصان پہنچا تھا لیکن اس واقعے کے چھ ماہ گزر جانے کے باوجود اس کی مرمت کا کام نہیں ہو سکا ہے۔

نار کا درخت گرنے سے تباہ حال اسکول کی عمارت انتظامیہ کی عدم توجہی کا شہار

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 1:06 PM IST

نار کا درخت گرنے سے تباہ حال اسکول کی عمارت انتظامیہ کی عدم توجہی کا شہار

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے بوگرام پورہ میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت پر چنار کی درخت گرنے سے اسے شدید طور پر نقصان پہنچا تھا لیکن اس واقعے کے چھ ماہ گزر جانے کے باوجود اس کی مرمت کا کام نہیں ہو سکا ہے۔ اسکول کی عمارت کی مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہاں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ دسمبر 2022 میں گاندربل صفاپورہ شاہراہ پر محکمہ جل شکتی کی پانی کی پائپ لائن میں لیک ہونے کے سبب چنار کی جڑیں کمزور ہو گئی تھی جس کی وجہ سے درخت عمارت پر گر پڑا تھا۔

یہ واقعہ 5 اور 6 دسمبر 2022 کی درمیانی شب پیش آیا تھا اس کے بعد سے آج تک اسکول کی عمارت کی مرمت نہیں کی گئی۔اس مواقعے پر نہ ہی ضلع انتظامیہ نے اور نہ ہی محکمہ تعلیم نے اس جانب توجہ نہیں دی۔ان کی عدم توجہی کے سبب عمارت کی تجدید و تعمیر کا کام اب تک شروع کیا جاسکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Poonch Govt Building Demarcation پونچھ میں سرکاری عمارتوں کی نشاندہی شروع

اسکول میں زیر تعلیم طلبا کے والدین نے اس بارے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے فردوس احمد تانترے کو بتایا کہ ایک طرف جہاں نئی تعلیمی پالیسی کو رائج کرنے کے لئے بہت سارے اقدامات کئے جارہے ہیں دوسری طرف بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے کام نہیں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو اس جانب جلد سے جلد قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کی تعلیم کو مزید نقصان ہونے سے بچیا جا سکے۔ اس بارے میں جب ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل سے رابطہ کیا، تو انہوں نے کہا کہ وہ چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل کو طلب کرکے اس مسئلے کو فوری حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.