ETV Bharat / state

Religious Conference برن پتھری، ترال میں دینی کانفرنس کا اہتمام - رکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع ہرن پتھری میں دینی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعے پر علمائے کرام نے موجودہ دور میں دین اسلام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

برن پتھری ترال میں دینی کانفرنس کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 12:18 PM IST

برن پتھری ترال میں دینی کانفرنس کا اہتمام

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال کے ہرن پتھری میں دینی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر علمائے کرام نے موجودہ دور میں دین اسلام کے پیغام کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کی۔ دینی کانفرنس منعقد کانفرنس میں برن پتھری، ماچھہامہ، باغندر، زراڈی ہارڈ اور مضافاتی دیہاتوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علمائے کرام نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ عشق نبی صلى الله عليه وسلم سے اپنے دلوں کو آباد کریں اور ان کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی کریں۔

مولانا عاشق نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاہم مسلمانوں کو اس نازک موڑ پر عملی طور پر ثابت کرنا ہے کہ وہ کس بلند پایہ پیغمبر کے امتی ہیں۔ اس موقعے پر علمائے کرام نے مناقب اہل بیت اور فضایل قرآن بیان کیے، نیز کشمیر سمیت پوری دنیا میں امن و امان اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس کانفرنس میں لوگوں کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Medical Camp in Batgund Tral: بٹہ گنڈ، ترال میں مفت میڈیکل کیمپ

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولوی عاشق نے بتایا کہ آج کی اس کانفرنس میں وادی کے جید علماء نے اسلام کے آفاقی پیغام پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کے رجوع الیٰ اللہ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام چونکہ ایک آفاقی دین ہے اور اس دین کی عظمت اور رفت اظھر من الشمس ہے۔ مگر یہ دین اسی وقت مسلمانوں کی پستی کو اسی وقت بلندی میں بدل سکتا ہے جب وہ اللہ اور اس کے دین کی طرف رجوع کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.