ETV Bharat / state

سبھی سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے: فاروق عبداللہ - omar abdullah

فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں سیاسی سرگرمیاں بحال تب ہی ہو سکتی ہیں جب تمام سیاسی و غیر سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

release all political leaders: farooq abdullah to govt of India
سبھی سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے: فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Mar 24, 2020, 4:20 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان فاروق عبداللہ نے انکے فرزند عمر عبداللہ کی آٹھ ماہ کی قید سے رہائی پر مسرت کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ سبھی سیاسی و غیر سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان کے مطابق فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ انکے فرزند کی رہائی ایک خوشی کا مقام ہے۔

فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں سیاسی سرگرمیاں بحال تب ہی ہو سکتی ہیں جب تمام سیاسی و غیر سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو انتظامیہ نے آج آٹھ ماہ کی حراست کے بعد رہا کیا۔

انکو گزشتہ برس پانچ اگست کو دفعہ 370 منسوخ کرنے کے بعد انتظامیہ نے ہری نواس سب جیل میں حراست میں رکھا تھا اور چند ہفتوں کے بعد ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.