تنخواہوں میں اضافہ اور مستقلی کی مدت کم کرنے کی مانگ - سات سال نوکریوں کی مستقلی
ضلع اننت ناگ کے رہنے والے رہبر کھیل اسکیم کے تحت محکمہ تعلیم میں بھرتی کئے گئے فزیکل ٹیچرز نے حکومت سے تنخواہوں میں اضافہ اور نوکریوں کی مستقلی کی مدت کم کرنے کی مانگ کی ہے۔
تنخواہوں میں اضافہ اور مستقلی کی مدت کم کرنے کی مانگ
ان کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں تین ہزار کی ماہانہ تنخواہ پر گزارہ کرنا کافی مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے۔
ٹیچرز کا کہنا ہے کہ قلیل تنخواہ کی وجہ سے وہ اپنی جیب کا خرچہ بھی پورا نہیں کر پارہے ہیں، دیگر ضروری اخراجات کو پورا کرنے کے لئے انہیں اپنے افراد خانہ کے آگے ہاتھ پھیلانا پڑتا ہے۔
وہیں مذکورہ فزیکل ٹیچرز کا مزید کہنا ہے کہ سات سال نوکریوں کی مستقلی کی مدت رکھنا ان کے ساتھ زیادتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فزیکل ٹیچرز کے تئیں اس طرح کی پالیسی مرتب دینا سراسر نا انصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاملہ اعلی حکام کی نوٹس میں لانے کے بعد اُن کے مطالبات کو تین ماہ کے اندر پورا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا،تاہم وہ وعدہ ابھی تک پورا نہیں کیا گیا۔
انہوں نے سرکار سے تنخواہوں میں اضافہ کرنے اور مستقلی کی مدت میں کمی کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا۔