ETV Bharat / state

ہلاک شدہ بچی کے اہل خانہ کو ایمبولینس دینے سے انکار - urdu news

سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی 18 سالہ بچی نے علاج کے دوران آج صورہ ہسپتال میں دم توڑ دیا، بچی کے اہل خانہ نے لاش کو گھر لے جانے کے لئے ہسپتال انتطامیہ سے ایمبولینس کا مطالبہ کیا، لیکن ہسپتال انتظامیہ نے ایمبولینس دینے سے انکار کردیا۔

متوفی کے اہل خانہ کو ایمپولینس دینے سے انکار

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 3:08 AM IST

Updated : Jan 7, 2021, 8:48 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک ہفتے قبل ہوئے سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی 18 سالہ بچی نے آج صورہ میڈیکل ہسپتال میں دم توڑ دیا، متوفی کی اہل خانہ نے لاش کو گھر لے جانے کے لئے ہسپتال انتطامیہ سے ایمبولینس کا مطالبہ کیا، لیکن ہسپتال انتظامیہ نے متوفی کے اہل خانہ کو ایمبولینس دینے سے انکار کردیا۔

اس تعلق سے متوفی کے اہل خانہ نے بتایا کہ 'شدید برفباری کے دوران لاش کو کپواڑہ لے جانا تھا۔ لیکن ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایمبولینس مہیا نہیں کرائے جانے کے سبب لاش سمیت گیارہ بجے تک ہسپتال میں پرائیوٹ گاڑی کا انتظار کرنا پڑا۔

واضع رہے لولاب کے عبدالخالق خان کی بیٹی 18سالہ شبینہ بانو 29 دسمبر کو سڑک حادثے میں شدید زخمی طور پر زخمی ہوگئی تھی اور آج ایک ہفتے کے بعد سرینگر صورہ اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔

Last Updated : Jan 7, 2021, 8:48 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.