اس دوران پاکستانی افو اج نے توپ جیسے ہتھیاوں کا بھی استعمال کیا ہے۔
اعلیٰ فوجی ذرائع نے کہا کہ پاکستان جس طرح بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے وہ دراصل اس لئے کی جارہی ہے کہ تربیت یافتہ دراندازوں کو بھارتی علاقے میں داخل کیا جائے ۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ سیکٹر میں گذشتہ روز پاکستانی فوج کی طرف سے شدید فائرنگ کے مدنظر لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ فوج سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیں اور دراندازوں کی اس پار آنے کی کوشش کو پوری طاقت سے ناکام بنائیں۔