ETV Bharat / state

گپکار الائنس پر پی ڈی پی کے سینئر رہنما کا متنازع بیان - گپکار الائنس

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما عبدالسلام ریشی کا کہنا ہے کہ اتحاد زمینی سطح پر بے سود نظر آرہی ہے۔

گپکار الائنس پر پی ڈی پی کے سینئر رہنما کا متنازع بیان

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 1:47 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کا بگل بجتے ہی جہاں مختلف سیاسی جماعتیں لوگوں کو اپنی اور راغب کر رہی ہیں وہیں دوسری جانب الائنس میں اندورنی انتشار پیدا ہوگیا ہے۔

گپکار الائنس پر پی ڈی پی کے سینئر رہنما کا متنازع بیان

اتحاد کے نام پر مختلف سیاسی رہنما لوگوں کے پاس ووٹ مانگنے جا رہے ہیں وہیں دوسری جانب اتحاد میں رہنے والے سیاسی رہنما اس اتحاد پر انگلی اٹھا رہے ہیں۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما عبدالسلام ریشی کا کہنا ہے کہ اتحاد زمینی سطح پر بے سود نظر آرہی ہے۔

عبدالسلام ریشی نے ای ٹی وی کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ جہاں تک اتحاد کا تعلق ہے وہ محض نام کا اتحاد ہے، جبکہ زمینی سطح پر یہ بے سود نظر آرہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ' اگرچہ اتحاد میں سیٹ شیرینگ ہوئی ہے تو اتحاد میں رہ کر ایک ہی سیٹ کے لئے دو امیدوارں کو کھڑا کرنے کا کیا مطلب ہے یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔'

سینئر سیاسی رہنما عبدالسلام ریشی کا کہنا کہ' جب سرینگر میں ہماری پارٹی(پی ڈی پی) کی میٹنگ منعقد ہوئی تو انہوں نے اُس میٹنگ میں بھی پارٹی ہائی کمانڈ سے یہ کہا تھا کہ اگر گرانڈ الائنس ہوا ہے تو یہ صرف دکھاوئے کے لئے ہی محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ اسے زمینی سطح پر عملانے کی ضرورت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایک حلقے میں اتحاد سے وابستہ چار سیاسی لیڈر شامل ہیں تو یقیناً اُن چاروں رہنماؤں کو آپس میں تال میل رکھنا ضروری ہے، لیکن انہیں زمینی سطح پر کچھ اور ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ الائنس میں کھوٹ ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ اب ایسے میں ڈی ڈی سی انتخابات کی کامیابی کا سہرا کس کے سر ہوگا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.