ETV Bharat / state

'خاندانی جماعتوں نے لوگوں کو کچھ بھی نہیں دیا' - Latest news updates J&K DDC election

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات میں 280 نشستوں کے رجحانات سامنے آرہے ہیں اگرچہ کئی اضلاع میں تمام سیٹوں کے نتائج ظاہر ہوئے ہیں لیکن کشمیر اور جموں صوبے کی بیشتر سیٹوں کے نتائج آخری مرحلے میں ہیں ۔

خاندانی جماعتوں نے گمراہ کئے بغیر لوگوں کو کچھ بھی نہیں دیا
خاندانی جماعتوں نے گمراہ کئے بغیر لوگوں کو کچھ بھی نہیں دیا
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 10:55 PM IST

سرینگر کی تین سیٹوں سمیت الطاف بخاری کی سربراہی والی اپنی پارٹی کے امیدواروں نے بھی کئی سیٹوں پر اپنی جیت درج کی ہے۔

خاندانی جماعتوں نے گمراہ کئے بغیر لوگوں کو کچھ بھی نہیں دیا

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سماجی کارکن اور اپنی پارٹی کے سینیئر رہنما جگموہن سنگھ رینہ سے سرینگر اور دیگر جگہوں پر نتائج کے ردعمل پر بات کی۔تو انہوں نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے امیدواروں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ان خاندانی پارٹیوں کے امیدواروں کو قرار جواب دیا ہے ۔جو گزشتہ دہائیوں ترقی کی نام پر گمراہ کرتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہ اپنی پارٹی نے انتخابی تشہیر مہم دفعہ 370اور 35 کی بحالی کے حوالے سے لوگوں سے وہ جھوٹے وعدے اور دعوی نہیں کئے جو کہ یہاں کی بڑی اور پرانی جماعتوں نے کئے۔

رینہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سات جماعتوں کے ملن کے باوجود بھی وہ نتائج سامنے نہیں آئے جو آنے چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے دوراں لوگوں نے این سی، پی ڈی پی اور کانگریس کو اپنے ووٹ کے حق سے مکمل طور ناکارہ ہے ۔انہوں نے کہا جموں وکشمیر اپنی پارٹی گمراہ اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے اور نہ آئندہ رکھے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.