ETV Bharat / state

رامبن: غیر مقامی مزدوروں کی آمد سے لوگوں میں تشویش

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے انتظامیہ نے دوبارہ لاک ڈاون نافذ کیا ہے، لیکن اسی درمیان غیر مقامی مزدوروں کی آمد سے عوام تذبذب میں پڑ گئے ہیں۔

رامبن: غیر مقامی مزدوروں کی آمد پر لوگوں میں تشویش

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 8:56 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول کے سنگلدان کے مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔

رامبن: غیر مقامی مزدوروں کی آمد پر لوگوں میں تشویش

احتجاج کرنے والے لوگوں کا الزام ہے کہ غیر مقامی مزدوروں کو بغیر کسی ٹیسٹ اور اسکریننگ کے جموں وکشمیر کے کونے کونے میں پہنچانا ایک سازش ہے جس پر لوگوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔

مقامی لوگوں نے سنگلدان میں آئے بیرون ریاست سے مزدوروں کی آمد پر احتجاج کیا اور انتظامیہ و مرکزی حکومت پرالزام لگایا کہ ایک سازش کے تحت بیرونی ریاست کے مزدوروں کو کٹرا- قاضی کنڈ زیر تعمیر ریلوے پروجیکٹ کے کام پر لگایا جا رہا ہے جس سے عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاک ڈاؤن کے دوران غیر مقامی مزدوروں کی آمد سے مقامی لوگ حیران

لوگوں نے کہا کہ ان مزدوروں کی آمد کے بعد اب دیگر مزدوروں کو بھی مرکزی علاقے میں آنے کی کھلی چھوٹ دی جارہی ہے۔

سنگلدان کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ غیر مقامی مزدورں کے ساتھ ٹھیکیدار کو جموں میں قرنطین کیاگیا اور یہ خود کسی نہ کسی طریقے سے بھاگ کر یہاں آگئے ہیں۔ یہ بات خود فرار ہوئے مزدوروں نے کہی ہے۔ شام کے قریب سنگلدان میں ان بیرون ریاست سے آئے ہوئے افراد کو ضابطے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایمبولینس میں نہیں بلکہ محلوں کے بیچ سے پیدل قرنطین سینٹر بھیجا گیا ہے۔'

لوگوں نے کہا کہ انتظامیہ کی معنی خیز خاموش شکوک وشبہات کو جنم دیتی ہے اس لئے لوگ اس طرح کی حرکتوں کوکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.