مظاہرے میں کانگریس سے وابستہ سینکڑوں کارکنان شامل تھے، مظاہرین نے احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر کے توسط سے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم روانہ کیا۔
ضلع رامبن کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر فاروق احمد کٹوچ کی سربراہی میں کیا گیا تھا۔
میمورنڈم میں کانگریس رہنماؤں نے ملک کی گرتی معاشی حالت، روزگار کے مواقع کم ہونے، زراعت سے وابستہ کسانوں کی حالت زار اور قومی بینکوں میں ہونے والی بدعنوانیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ برسر اقتدار و حکمران جماعت بی جے پی کے دور حکومت میں یہ سب ہو رہا ہے اور انھوں نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ سے اپیل کی کہ موجودہ حکمراں جماعت نے ملک کے مفادات کو داؤ پر لگا کر عدم استحکام پیدا کر دیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے ریاست کا درجہ ختم کرکے اسے مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دے کر ریاست کے شہریوں کے وقار کو مجروح کر دیا اور پورے جموں و کشمیر کو پولیس اسٹیٹ میں بدل دیا ہے۔
ان مظاہرین نے ریاست کو خصوصی حیثیت واپس دینے کا پرزور مطالبہ کیا اور اس کے علاوہ ضلع میں ملازمین کو منریگا کے تحت کیے گئے کاموں کی گزشتہ چار برس بقیہ تنخواہ ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔