ETV Bharat / state

Quds Day 2022: بڈگام میں یوم القدس کے موقع پر ریلی کا اہتمام - Protests against Israel on Quds Day

جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں یوم القدس کے موقع پر بعد نماز جمعہ ریلی کا انعقاد کیا گیا اور فلسطین کی حمایت میں اسرائیل حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ A rally was held on Al-Quds Day in Budgam

بڈگام میں یوم القدس کے موقع پر ریلی کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 10:45 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں یوم القدس کے موقع پر انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے بعد نماز جمعہ ایک ریلی نکالی گئی جس میں اسرائیل حکومت کے خلاف جم کر نعرے لگائے گئے اور فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق عالمی یوم القدس کی شروعات ایران کے مرحوم امام خمینی نے کی تھی. انہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آخری جمعہ کو اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں انقلاب برپا کرنے کا اعلان کیا تھا جو سلسلہ آج تک جاری ہے، اس حوالے سے علماء کا کہنا ہے کہ امام خمنئی کا مقصد فلسطینیوں کے حمایت میں عالم اسلام کو یکجا کرنا تھا۔

ویڈیو

علما کا کہنا ہے کہ یوم القدس ایک بہتر دن ہے جب تمام مسلمان اپنی اجتماعی طاقت کا استعمال کرکے فلسطینیوں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کریں۔ اور بیت المقدس کی آزادی کا مطالبہ کریں۔

ویڈیو

وہیں رامبن میں بھی جمعتہ الوداع کی نماز ادا کرنے کے بعد شعبہ اکثریت علاقہ چندرکورٹ میں یوم القدس کے موقع پر ریلی نکال کر فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا گیا اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر غیر قانونی قبضہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

ذرائع کے مطابق چندرکوٹ میں جامع مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد لوگوں نے مذہبی رہنما آیت اللہ خمینی کی جانب سے لائے گئے اسلامی انقلاب کی یادمیں یوم القدس کی ریلی نکال کر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں زبردست نعرے بازی کی، یہ ریلی امام بارگاہ علی نجار اور جامع مسجد کنفر سے انجمن امامیہ چندرکوٹ کے زیراہتمام نکالی گئی جوجموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا چندرکوٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.