سوناواری: وادیٔ کشمیر کے سوناواری کے رَکِھ عشم پنچایت حلقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں ڈی او بی سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ علاقہ سرکار کے "ڈی او بی" پورٹل پر ابھی رجسٹر نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل پر رجسٹر نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں یہ دستاویزات آن لائن کرنے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ محنت مشقت کے باوجود کوئی کام نہیں ہوتا۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقے کو فوراً اس پورٹل پر رجسٹر کیا جائے تاکہ اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو۔
رکھ عشم علاقے کے سرپنچ شبیر حیدر نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ گزشتہ بیس برسوں سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے کیونکہ پہلے تو یہاں کے لوگوں کے نام پنچایت حلقہ میں درج نہیں تھے۔ تاہم بیس سال بعد اس علاقے کو پنچایت حلقے کا درجہ دیا گیا۔ لیکن آج جب کہ سرکاری کی تمام تر سہولیات آن لائن مہیا ہیں تو یہاں کے لوگوں کو ڈی او بی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کافی مشکلات درپیش ہیں کیونکہ یہ علاقہ حکومت کے آن لائن ڈی او بی پورٹل پر ابھی رجسٹر ہی نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Protest Against PDD in Banihal: بانہال میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج
انہوں نے ضلع انتظامیہ بالخصوص ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد سے مطالبہ کیا کہ اس علاقے کو سرکار کے ڈی او بی پورٹل پر آن لائن کیا جائے تاکہ مقامی باشندوں کو پریشانیوں سے نجات مل سکے۔