فوج کی جانب سے منعقد اس طبی کیمپ میں تقریبا 200 لوگوں کی جانچ کےبعدمفت دوایاں تقسیم کی گئیں- وہیں، میڈیکل عملہ بھی بلاک میڈیکل آفیسر تھنہ منڈی ڈاکٹرنگینہ کی سرہرابی میں موجودرہا۔
بلاک میڈیکل ٹیم نے 45سال سے زیا دہ عمر کے تمام افراد کے درمیان ویکسین بھی تقسیم کیا ۔ وہیں لوگوں کوکورونا جیسی وبائی بیماری سےبچنےکی تدابیر بھی سے روشناس کرایا۔
ویکسین کےمتعلق جانکاری دیتےہوے انہوں نے کہا کہ ہرشخص کو ویکسین لگوانےکی ضرورت ہے ۔
مقامی سرپنچ نورحسین نے فوج اور میڈیکل ٹیم کاشکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس دور افتادہ علاقہ میں مفت طبی کیمپ لگاکر لوگوں کے درمیان ادویات تقسیم کی گئیں ہیں ۔
انہوں فوج کا شکریہ اداکیا ۔اور امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں بھی فوج کی جانب سے اسی طرح غریب لوگوں کی امداد کی جائیگی