راجوری: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے راجوری میں سکیورٹی فوروسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان خونی تصادم کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ تازہ جھڑپوں میں ایک اور عسکریت پسند ہلاک ہو گیا ہے۔ اس انکاؤنٹر میں اب تک دو عسکریت پسندوں سمیت ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہو چکا ہے، نیز فوج کا ایک کتا بھی مارا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کے راجوری میں منگل کو سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ سیکورٹی فورسز نے اس تصادم میں دو عسکریت پسندوں کو مار گرایا۔ جب کہ ایک فوجی جوان کے ساتھ ہی بھارتی فوج کا لیبراڈور کتا کینٹ بھی عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں مارا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مارے گئے فوجی جوان کی شناخت راشٹریہ ریفل یونٹ کے روی کمار، 63 آر آر طور پر ہوئی ہے۔ ہلاک فوجی جوان جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق ہلاک فوجی جوان کی نائس کو دن کے گیارہ بج کر 30 منٹ پر جہاز کے ذریعہ ضلع کشتواڑ پہنچایا جائے گا اور فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسوم آبائی گاؤں میں دن کے تین بجے ادا کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:Maj Gen RK Sachdeva Visits Naval Pre Nau Sainik Camp میجر جنرل آر کے سچدیوا نے نیول پری نو سینک کیمپ کا دورہ کیا
دراصل کینٹ فوج کے سرچ آپریشن میں مدد کر رہا تھا اور عسکریت پسندوں کی تلاش میں فوجیوں کو آگے بڑھنے میں مدد کر رہا تھا۔ دوسری جانب سے ہونے والی فائرنگ میں کینٹ کو گولی لگی جس کے باعث وہ نیچے گرا اور بچ نہ سکا۔ جموں زون کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے بتایا کہ راجوری ضلع کے نرلا علاقے میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تصادم میں فوج کا ایک جوان بھی ہلاک ہوگیا۔ اس تصادم میں پولیس ایس پی او اور تین دیگر زخمی بھی ہوئے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔ دفاعی ترجمان کے مطابق جب سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد جوابی کارروائی میں اب تک دو عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔