پلوامہ:وادی کشمیر میں اس وقت انہدامی کارروائی عرج پر جس کے تحت سرکاری زمینوں اور کہچرائی پر زمینوں کو خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔حالانکہ کچھ لوگوں انتظامیہ کی کارروائی کے حق میں بات کررہے جبکہ چند لوگ غیرقانونی تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں چند برس قبل ریلوے حکام نے اسٹیشن تک آنے والے سڑک کو کشادہ کرنے کے لئے زمین خریدی ہے۔ریلوے کی ملکیت پرمقامی باشندوں نے پہلے ہی دوکانیں بنالی تھی تاہم اب انتظامیہ نے اس زمین کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے لئے ان دوکان داروں کو دوکانیں خالی کرنے کے احکامات دی گئی ہیں۔
دوکانداروں نے دوکانیں خالی کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔دکانداروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت انتظامیہ نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کو روزگار کے لئے انہیں جگہ فراہم کی جائے گی تاہم ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا اور تقریب اس زمین پر 30 دوکاندار جو اب بے روزگار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے لئے روزگار کے وسائل تلاش کریں۔ان کے لئے متبادل کاروبار کے لئے متبادل جگہ فراہم کریں ورنہ ان کی فیملی فاقہ کشی پر مجبور ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:People Deprived From Basic Facilities وادی کشمیر کے لوگ بنیادی سہولات سے محروم
اس ضمن میں نائب تحصیلدار نے کہا کہ ان لوگوں کو زمین کا معاوضہ ادا کیا گیا ہے جبکہ کچھ فیصدی ابھی ریلوے حکام کے پیس ہے اور زمین خالی ہونے کے ساتھ ہی ان کو معاوضہ دیا جائے گا۔