ETV Bharat / state

’’جب سب کچھ ٹھیک ہے تو جانے کیوں نہیں دیتے‘‘

آج راہل گاندھی کو سرینگر ایئرپورٹ سے واپس دہلی روانہ کردیا گیا جس کے بعد راہل گاندھی نے گورنر کشمیر پر اپنا غصہ نکالا۔

’’جب سب کچھ ٹھیک ہے تو جانے کیوں نہیں دیتے‘‘
author img

By

Published : Aug 24, 2019, 8:05 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:48 AM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج اپوزیشن کے دیگر 10 رہنماؤں کے ہمراہ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کے مقصد سے سرینگر ایئرپورٹ پہنچے تھے لیکن اپوزیشن کے قافلہ کو سیکوریٹی اہلکاروں نے ایئرپورٹ سے باہر جانے سے روک دیا۔

’’جب سب کچھ ٹھیک ہے تو جانے کیوں نہیں دیتے‘‘
اس بیچ سیکوریٹی فورسس اور میڈیا کے نمائندوں کے درمیان دھکامکی بھی دیکھی گئی۔میڈیا نمائندوں نے بتایا کہ وہ راہل گاندھی کے ساتھ آئے تھے اور جب وہ ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں نیوز کوور کرنے سے روک دیا گیا اور اپوزیشن کے وفد سے الگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سیکوریٹی فورسز نے ان کے ساتھ نارواں سلوک اختیار کیا۔اس موقع پر راہل نے جموں و کشمیر کے گورنر سے سوال کیا کہ آیا وہ ان کے دعوت نامہ کو قبول کرکے سرینگر پہنچے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وادی میں اگر حالات قابو میں ہیں تو پھر انہیں لوگوں سے ملنے سے کیوں روکا جارہا ہے۔ راہل نے مزید کہا کہ ایک طرف گورنر جموں و کشمیر آنے کی دعوت دیتے ہیں تو دوسری جانب سیکوریٹی فورسس انہیں عوام کے بیچ جانے سے روک دیتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کے طرزعمل پر تنقید کی۔بعدازاں راہل گاندھی کو سیکوریٹی فورسز نے دہلی واپس بھیج دیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ آج شام دہلی پہنچنے کے بعد میڈیا سے مخاطب ہوں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 3:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.