ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بھٹ نے آج افسران کی ٹیم کے ہمراہ کولگام کے مختلف کورونا وائرس مراکز کا دورہ کیا، جو کووڈ 19 کے مشتبہ مریضوں کے لئے قائم کیے گئے ہیں۔
ضلع میں دو سو سے زائد بستروں پر مشتمل کووڈ 19 مراکز قائم کیے گیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلہ میں افسران سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی۔
انہوں نے دوسری عمارتوں کا بھی دورہ کیا جن کو کورونا وائرس مراکز (قرنطینہ مراکز) کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے جس میں گوجر بکروال ہاسٹل، جی این ایم کالج، بیتُ الہلال و دیگر سرکاری و غیر سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر گور نہ کریں اور سرکاری اعداد و شمار پر ہی بھروسہ کریں۔