اس موقع پر غلام نبی آزاد نے بی جے پی پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ 'مودی حکومت کا ملک کی ترقی سے زیادہ ذات پات کی سیاست پر بھروسہ ہے'۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے کبھی ایسی سیاست پر بھروسہ نہیں رکھا بلکہ اپنے کام پر بھروسہ کرکے عوام کے درمیان مقبولیت حاصل کی نہ کہ لوگوں کو تقسیم کیا۔
غلام نبی آزاد نے کہا کہ اب ملک میں ایسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے کہ انسان انسان سے ڈرتا لیکن اس دور کا خاتمہ کانگریس حکومت کے بعد ہی ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو پاکستان سے نہیں بلکہ بی جے پی سے زیادہ خطرہ ہے
واضح رہے کہ غلام نبی آزاد کا وادی چناب کا دوسرا دورہ ہے ۔