ریڈ زون میں آنے والے علاقوں میں ہر قسم کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد ہے۔
جنوبی کشمیر میں پہلا مثبت کیس درج ہونے کے بعد ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے مہلک کورونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لیے ضلع کے سات دیہات کو’ ریڈ زون‘ جبکہ دو تحاصیل کے آس پاس آنے والے متعدد دیہات کو بفر زون میں شامل کیا ہے۔
اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے ریڈزون کے علاقے میں آج سے ہی مکمل پابند عائد کی ہے اور یہاں کسی کو بھی گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ایک دور افتادہ گائوں خیا گام میں اتوار کو ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ان تمام 7گائوں کو’ ریڈ زون‘ قرار دیا ہے جہاں مثبت ٹیسٹ نکلنے والا شخص حال ہی میں ایک دینی جماعت کے ساتھ لوگوں سے ممکنہ طور پر ملاقات کی۔
ریڈزون قرار دیئے گئے 7گائوں میں3گائوں تحصیل راجپورہ اور 4 تحصیل پلوامہ کی حدودمیں آتے ہیںجن خیا گام،سنگرونی،ابہامہ جو تحصیل راجپورہ کے تحت آتے ہیں۔
جبکہ تحصیل پلوامہ کے تحت آنے والے گائوں میں گڈورہ،چندگام،پنگلنہ اور پاری گام شامل ہیں۔
’ریڈ زون‘ قرار دیئے گئے علاقوں کے ملحقہ گائوں کو لوگوں کی حفاظت کے لئے بفر زون میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا جس شخص کاٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ حال ہی میں گڈورہ پلوامہ میں ایک مذہبی جماعت کے ساتھ آنے کے بعد مذکورہ گائوں دیہات کے علاوہ اپنی نزدیکی گائوں میں بھی گھوم ہے۔
جہاں ممکنہ طور پر وہ اور لوگوں سے بھی ملا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے مذکورہ دیہات کے لوگوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لئے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے ۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے وائرس کومذید پھیلنے سے روکنے کے لئے اس طرح کے اقدامات ضروری ہیں۔حکم نامے کے مطابق اس سلسلے میں پلوامہ ،چکورہ ،نیوہ،پاری گام اورپلوامہ کلر،روڑ پر گاڑیوں کی آمدرفت مکمل طور معطل رہے گی جبکہ ریڈ زون والے علاقے میں مکمل لاک ڈائون ہوگا۔اس دوران ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ضروری خدمات فراہم کرنے والے محکموں کوتمام ضروری سہولیات بہم رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔
وہی ضلع مجسٹریٹ نے اج سفر کی تاریخ چھپانے والے لوگوں کو آخری انتباہ جاری کیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا ہے یا سفری تاریخ کا انکشاف کریں یا مجرمانہ کارروائی کا سامنا کریں۔