ETV Bharat / state

پلوامہ کے نوجوان نے آل انڈیا لیول امتحان پاس کر لیا - کورونا وائرس

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دور افتادہ گاؤں سی بی باتھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان، اویس نظیر نے آل انڈیا لیول امتحان اے-ایم-ای(Aircraft Maintenance Engineering) سی-ای-ٹی 2020 اینڑرانس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پلوامہ کے نوجوان نے آل انڈیا لیول امتحان پاس کر لیا

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 5:13 PM IST

رواں برس حالانکہ یہ امتحان کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن کے بجائے آف لائن لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کشمیر میں گزشتہ برس 5 اگست کو انٹرنیٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی جو سات مہینے کے بعد بحال کی گئی تھی۔ ابھی بھی وادی میں 2جی انٹرنیٹ ہونے سے عوام کو خاص کر طالب علموں کو بہت ساری دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اویس نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر 4 جی انٹرنیٹ مہیا ہوتا تو اس کی کارکردگی اس سے بھی بہتر ہوتی۔

یاد رہے اویس نظیر نے اس اینٹرانس امتحان میں آل انڈیا میں 88 رینک پائی ہے۔

اویس کے والد، نظیر احمد جو کہ پیشے سے ایک زمیندار ہے، کا کہنا تھا کہ سی بی ناتھ گاؤں میں اویس نے پڑھائی کی اور کم رجحان ہونے کے باوجود بھی اس کے بیٹے نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کر کے پورے خاندان اور پورے گاؤں کا نام روشن کیا۔

نظیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بیٹے کی کامیابی اس گاؤں کے باقی بچوں کو پڑھائی کی اور راغب ہونے میں ایک اہم رول ادا کر سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.