ETV Bharat / state

Public Welfare Front پبلک ویلفیئر فرنٹ کی جانب سے سرحدی علاقے کے غریب خاندانوں میں راشن تقسیم

سماجی تنظیم پبلک ویلفیئر فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز کی قیادت میں فرنٹ کے دیگر اراکین نے ضلع پونچھ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں کے درمیان راشن کیٹس تقسیم کیا۔ اس موقعے پر فرنٹ کے ممبران امتیاز احمد، دلجیت سنگھ، محمد حمید، سچن شرما، مہندر سنگھ اور پرمجیت سنگھ بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔

پبلک ویلفیئر فرنٹ کی جانب سے سرحدی علاقے کے غریب خاندانوں میں راشن تقسیم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 12:50 PM IST

پبلک ویلفیئر فرنٹ کی جانب سے سرحدی علاقے کے غریب خاندانوں میں راشن تقسیم

پونچھ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سماجی تنظیم پبلک ویلفیئر فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز کی قیادت میں فرنٹ کے دیگر اراکین نے ضلع پونچھ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اورمقامی باشندوں کے درمیان راشن کیٹس تقسیم کیا۔اس موقع پر تنظیم کے اراکین نے مقامی باشندوں سے بات چیت کی اور انہیں ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ راشن کیٹس تقسیم کرنے کے بعد فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز نے کہا کہ اس دنیا میں انسان کا واحد مقصد انسانیت کو فروغ دینا ہے۔ غریبوں، لاچاروں اور ضرورتمندوں کی مدد کرنا ہے، غریبوں کی مدد کرنے والا ہی انسانیت کے دین کی تکمیل کرسکتا ہے۔جو دکھ کو اپنا نہیں مانتا۔دکھ کو سمجھنے والا ہی مدد کے لیے آگے آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو غریب اور نادار لوگوں کی مدد نہیں کر سکتا اس کا اس دنیا میں آنا بے کار ہے۔ لعنت اور اسے جڑوں سے مٹانے کی ضرورت ہے۔اس کے لیے ہم سب کو کوششیں کرنی چاہئیں، یہ تب ہی ہوگا جب سب کو تعلیم اور انصاف ملے گا، ہمیں ہر بچے کو تعلیم دینی ہوگی تاکہ ملک و ملت سے غربت کا خاتمہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Two International Conference ڈوڈہ ڈگری کالج میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

ان کا کہنا ہے کہ اجے شرما، محمد اسلم، امتیاز احمد، اجے شرما، میں علیل، اور امرجیت سنگھ جی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے تقسیم کیے گئے راشن میں بھرپور تعاون کیا اور ان غریبوں کے دکھوں کو اپنا سمجھا، اور سرپنچ جسپریت کور، ماسٹر بلویر سنگھ اور محکمہ زراعت کے اے ای او پرمجیت سنگھ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.