ETV Bharat / state

عوامی نمائندوں، ڈائریکٹر این آئی ٹی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 6:47 AM IST

Updated : Apr 5, 2021, 6:52 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وفود کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے ازالے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

عوامی نمائندوں، ڈائریکٹر این آئی ٹی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی
عوامی نمائندوں، ڈائریکٹر این آئی ٹی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

چیئرمین بلاک ڈیویلپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) اوڑی (بارہ مولہ) رفیق احمد بلوٹ کی سربراہی میں ایک 12 رکنی وفد نے راج بھون سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔

وفد نے خطے میں گوجر برادری کی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر کو ایک یادداشت پیش کی۔

سابق ایم ایل اے گاندربل، شیخ اشفاق جبار نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور سی آر ایف کے تحت منظور شدہ پاندچھ۔بیہما روڈ کی چوڑائی پر کام کا بروقت تکمیل، خاص طور پر شری امرناتھ جی یاترا کی طرف جانے والی سڑکوں میں بہتری سے متعلق گاندربل کے متعدد ترقیاتی امور سے واقف کیا۔

بعدازاں سابق صحافی اور بی جے پی کے سینئر رہنما خالد جہانگیر نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور عوامی ترقی کے مختلف ترقیاتی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کے ممبروں سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے ازالے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے گے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت تمام طبقات اور خطوں کی یکساں ترقی کو یقینی بنانے کی سمت پر پرعزم ہے۔

دریں اثنا، سری نگر کے ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پروفیسر راکیش سہگل نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور کالج کے کام کے بارے میں بریفنگ دی۔

Last Updated : Apr 5, 2021, 6:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.