اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے آنچی ڈورہ کے کئی علاقوں کا دورے کے دوران عمران امین شاہ نے کہا کہ ماضی کی وادی میں بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں غلط پالیسیوں میں راست طور پر ملوث ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا انہوں نے اسکاسٹ کے طالب علموں پر پولیس کی جانب سے یو اے پی اے چارجس واپس لے جانے کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوان جموں کشمیر کا ایک عظیم ورثہ ہے۔ عمران شاہ نے سیاسی کارکنوں پر آنے والے انتخابات میں اس پارٹی کا ساتھ دینے کی تلقین کی ہے جو واقعی طور پر عوام کی خیر خواہ ہو۔ اننت ناگ میں ایک سیاسی میٹنگ کی صدارت کے بعد عمران شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر کا سیاسی استحصال کو ختم کرنے کی بے حد ضرورت ہے اور اس کے لئے اسمبلی انتخابات کا انعقاد لازمی ہے۔ ان کے مطابق وہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہو سکتے ہیں: الطاف ٹھاکر
ان کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں کشمیر میں حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔کشمیر میں پتھر بازی اور ہڑتال کا سلسلہ اب پوری طرح سے ختم ہوچکا ہے۔ اس کو ہی حالات میں بہتری کہتے ہیں۔