ETV Bharat / state

'عوامی مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے'

ریاستی پولیس کنٹرول بورڈ نے آج ضلع رامبن کے دور دراز گاؤں سمبڑ، ہڑوگ اور پریلنکا میں جپسم کان کنی کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی رائے اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے آج دھرمکھنڈ میں عوامی دربار لگا کر لوگوں کی بات سنی۔

'عوامی مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے'
'عوامی مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے'
author img

By

Published : Jan 30, 2020, 8:19 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:57 PM IST

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مال رامبن دھریندر شرما تقریب کی صدارت کررہے تھے ، جبکہ ریاستی پولیس کنٹرول بورڈ جموں کے ڈویژنل آفیسر انوپم کول، منیجنگ ڈائریکٹر معدنیات وکرم گپتا، سیکرٹری معدنیات میر عرفان اور مقامی لوگوں کی بھاری تعداد کے علاوہ کئی دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔

'عوامی مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے'
عوام کو مذکورہ منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے اس منصوبے سے متاثرہ دیہاتیوں کے نظریات کو کیمرے پر ریکارڈ کیا گیا اور انہیں مزید فیصلے لینے کے لیے ریاستی ماحولیاتی اتھارٹی بھیجا جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر مال رامبن نے جے کے منرلز اور دیگر ایجنسیوں کو تلقین کی کہ متعلقہ مقامی لوگوں کے خدشات اور فلاح و بہبود کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور حکومت کو مزید سفارشات پیش کی جائیں تاکہ علاقہ میں مزید روزگار کے مواقع فراہم ہوسکے۔

عوامی دربار کے دوران ، پی آر آئی اور مقامی لوگوں نے ماحولیاتی توازن ، آلودگی کنٹرول ، اضافے اور دیگر معاوضے سمیت علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کا قیام ، بیت الخلا اور مسافر شیڈ کی تعمیر کے علاوہ مختلف امور کا نوٹس لیا۔

جے کے معدنیات کے عہدیداروں نے یقین دلایا کہ متاثرہ گاؤں میں سالانہ 2000 پودے لگائے جائیں گے تاکہ علاقے میں سبز احاطہ کو بہتر بنایا جاسکے۔

انہوں نے کمپنی کی سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اور کارپوریٹ ماحولیاتی ذمہ داری (سی ای آر) اسکیم کو خط اور روح کے مطابق نافذ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 1:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.