ویری ناگ : خستہ حال سڑک سے عوام پریشان
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ویری ناگ سے کپرن علاقے جانے والی سڑک خستہ حالی کا شکار ہے۔
ویری ناگ سے کپرن تک سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان
مقامی لوگوں کے مطابق ویری ناگ سے کپرن جانے والی سڑک کی حالت خستہ ہے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سڑک کی خستہ حالی کا عالم یہ ہے کہ لوگوں کو پیدل سفر کرنا بھی دشوار بن گیا ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کے بیچوں بیچ بڑے بڑے گڑھے ہوئے ہیں اور بارش کے موسم میں سڑکیں تالاب جیسا منظر پیش کرتی ہیں، جس کی وجہ سے بچے اور معمر افراد کا سڑک پر چلنا دشوار بن گیا ہے۔
علاقے کے لوگوں کے مطابق اگر چہ متعلقہ محکمہ نے تقریباً گزشتہ تین برس قبل سڑک پر کام شروع کیا لیکن کام آج تک ممکمل نہ ہو پایا جس کے بنا پر سڑکیں اور زیادہ خستہ حالی کی شکار بنی۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ کپرن سڑک کو متعلقہ محکمہ نے آ ج تک کوئی بھی مرمت نہیں کی ہے، جس کے بنا پر یہاں آبادی کو بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، علاقے کے لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہوں نے کئی بار یہ مسئلہ متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا لیکن آج تک کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔