ETV Bharat / state

ڈوڈہ: بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کی تحصیل کاہرہ پنچایت گویلہ کے بنی وارڈ میں لوگ آج کے جدید دور میں بھی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے پنچایت گویلہ کے وارڈ نمبر 4 بنی میں زبردست احتجاج کیا۔

Protests in Doda over lack of electricity facility
ڈوڈہ: بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی شہریوں کا احتجاج
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 10:14 PM IST

ضلع ڈوڈہ بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ جدید دور میں لوگ ڈیجیٹل سہولیات کا فائدہ اُٹھا رہے ہیں لیکن گویلہ پنچایت کے بنی گاؤں میں لوگ ابھی بھی بنیادی سہولیات کے منتظر ہیں۔

ڈوڈہ: بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی شہریوں کا احتجاج

لوگوں کا کہنا ہے کہ شام کو سورج کے غروب ہونے کے بعد گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ رات کی تاریکی میں گاؤں گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔ تاریکی کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران بچّوں کی تعلیم شدید طور متاثر ہو رہی ہے۔

گاؤں کے مقامی باشندہ رحمت اللہ میر، مختیار احمد، گلشن احمد کا کہنا ہے کہ متعدد بار محکمہ بجلی سے گاؤں میں بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا لیکن اب تک اس سلسلہ میں کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع ڈوڈہ میں آزادی کے 70 برس گزر جانے کے بعد بھی درجنوں کی تعداد میں ایسے دیہات ابھی موجود ہیں جہاں برقی رو سے لوگ روبرو نہیں ہوئے ہیں۔ اگر چہ ضلع ڈوڈہ میں لوگوں کو سولار لائٹ کے ذریعہ ضلع کے تمام علاقوں کو بجلی سے جوڑا ہوا دکھایا جاتا ہے لیکن حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.