اطلاع کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں 3 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے خلاف کئی دنوں سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
اس دوران آج بھی سرینگر کے گوجوراہ میں طلبا نے اس واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے، جس میں طلبہ بھی شامل تھی اور مختلف انجمنوں نے اس واقعے کے خلاف احجتاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھے، جن پر ملزم کو سزا دینے کے نعرے لکھے ہوئے تھے، اس دوران پرتاپ پارک میں احتجاجی مظاہرے کیے گیے۔
مظاہرین نے مانگ کررہے تھے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔