ETV Bharat / state

کرگل میں احتجاجی مظاہرہ

کرگل میں بی جے پی نے کانگریس رہنما کے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔

کرگل میں بی جے پی نے کانگریس رہنما کے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 4:23 AM IST

Updated : Jun 20, 2020, 9:51 AM IST

لداخ کے ضلع کرگل میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج ایک احتجاجی مظاہرہ اس لیے کیا کہ گذشتہ دنوں کانگریس کے سینیئر رہنما اور کونسلر ذاکر حسین کے ایک ٹیلی فونیک بات چیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے خلاف یہاں احتجاج کیا گیا۔

بی جے پی کرگل کے کارکنوں نے اپنے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ذاکر حسین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

کرگل میں احتجاجی مظاہرہ

مظاہرہ کے دوران انہوں نے کانگریسی رہنما کا پتلا بھی جلایا، بی جے پی یونٹ کرگل کے صدر محمد علی مجاز نے کہا کہ اس طرح کی حرکت سے نہ صرف کرگل کے لوگ بدنام ہوئے ہیں، بلکہ پورے خطہ لداخ کے عوام پر داغ لگے ہیں۔

انہوں نے شدید الفاظ میں اس کی مخالفت کی اور جلد از جلد انہیں گرفتار کرنے کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس سلسلے میں کرگل پولیس نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

کرگل میں بی جے پی نے کانگریس رہنما کے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا
کرگل میں بی جے پی نے کانگریس رہنما کے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں کرگل سے کانگریس کے سینیئر رہنما اور شکر حلقہ کے کونسلر ذاکر حسین کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ بات چیت کے دوران بھارت چین کشیدگی پر غیر ذمہ دارانہ گفتگو کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ لداخ میں بھارت چین کشیدگی کی وجہ سے وادی گلوان میں چینی فوج کے حملے میں ایک کرنل سمیت 20 فوجی اہلکار ہلاک، جبکہ کچھ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان ہوئی پرتشدد جھڑپ میں بھارت کے 20 جوانوں کی ہلاکت کے بعد تناؤ کافی حد تک بڑھ گیا تھا لیکن اب دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت اور اعلیٰ فوجی قیادت کے درمیان مذاکرات کے بعد کشیدگی میں کچھ کمی آئی ہے، اور چین کی سفاکی کی پوری دنیا میں مذمت کی جارہی ہے۔

Last Updated : Jun 20, 2020, 9:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.