ETV Bharat / state

جموں میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کا احتجاج

جموں میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں نے پنشن کی رقم میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ روز مہاراجہ ہری سنگھ پارک کے باہر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ Retired Police Pensioners In Jammu

جموں میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کا احتجاج
جموں میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کا احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 12:31 PM IST

جموں میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کا احتجاج

جموں:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں نے پنشن کی رقم میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے مہاراجہ ہری سنگھ پارک کے باہر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے انتظامیہ سے جلد سے جلد ان کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے نان گزٹیڈ ریٹائرڈ پولیس پنشنرس فورم کے صدر اجیت سنگھ نے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی طرح وہ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں سرکاری قواعد کے مطابق تنخواہ الاؤنس نہیں ملا۔ جس کی وجہ سے ہم عرصہ دراز سے احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

پولیس کانسٹیبل کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے ان افراد کا کہنا تھا کہ انہیں 2014 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 229-F مورخہ 17-10-2014 کے ذریعے جاری کردہ حکم نامے کا کوئی فائدہ نہیں دیا گیا ہے۔ اس کا فائدہ صرف نئے پولیس والوں کو ملا ہے۔ انہیں 1996 میں جاری ہونے والے پانچویں پے کمیشن کے فوائد سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ حکومت سننے کو تیار نہیں۔ پولیس میں خدمات انجام دینے کے باوجود انہیں دیگر پولیس اہلکاروں کی طرح پنشن نہیں دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں ٹریڈرس فیڈریشن کے نو منتخب اراکین کے لئے حلف برداری تقریب کا انعقاد

اس سے متعلق مسائل کے بارے میں کئی بار عہدیداروں سے بات کی ہے، لیکن صرف یقین دہانی ہی ملی ہے۔ مظاہرین نے لیفٹیننٹ گورنر سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں ملازمتوں میں بچوں کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ بھی اٹھایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.