جموں و کشمیر میں پارٹی کے بانی بھیم سنگ کو گھر میں نظر بند جبکہ پارٹی کے صدر ہرس دیو کو گرفتار کیا گیا۔
احتجاج کررہے پھنترز پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی کے صدر ہرس دیو کو گرفتار کرنے کی مذمت کی اور ریاستی آئین کو تبدیل کرنے کی مذمت کی۔
پارٹی کے ریاستی صدر پرتاب گگھن نے کہا کہ مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر پر حملہ کیا ہے اور ڈوگرہ تہذیب کو ختم کرنے کی سازش بناکر ریاست کا درجہ ختم کیا، جو جموں و کشمیر کے لوگوں منظور نہیں، تاہم پارٹی کے بانی اور سابقہ رکن پارلیمنٹ بھیم سنگھ کو پارٹی دفتر میں ہی نظر بند کیا گیا۔
واضح رہے کہ میڈیا کے نمائندوں کو اندر جانے سے پولیس نے روک لیا۔