جموں کے رانی پارک علاقے میں آج جموں ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنوں نے سابق وزیراعلی جموں و کشمیر محبوبہ مفتی کے حالیہ بیان کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران محبوبہ مفتی کا پتلا بھی جلایا گیا۔ ڈوگرہ فرنٹ کارکنوں کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی پاکستان کی حمایت کرتی ہیں اور بھارتی عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرتی ہیں۔
ڈوگرہ فرنٹ کے صدر راکیش گپتا کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی جب حکومت میں ہوتی ہیں تو وہ کہتی ہے کہ لوگ کیا وہاں ٹافی خریدنے گئے تھے لیکن آج وہ نریندر مودی کی کی گئی بات کو لیکر پاکستان کو ساتھ دے کر کہتی ہے کہ ان کے پاس بھی نوکلیر بم ہیں۔
ڈوگرہ فرنٹ کے صدر راکیش گپتا کا کہنا ہیں کہ محبوبہ مفتی کی دور حکومت کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ لوگ انکاونٹر کی سائٹ پر کیا ٹافی خریدنے گئے تھے لیکن آج وہ پاکستان کو ساتھ دے کر کہتی ہیں کہ ان کے پاس بھی نوکلیر بم ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں محبوبہ مفتی نے نریندر مودی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوے کہا تھا کہ مودی نے اگر کہا کہ ایٹم بم دیوالی کے لیے نہیں ہے تو کیا پاکستان کے نوکلیر ہتھیار عید کے لئے ہیں۔