کولگام:جموں و کشمیر کے کولگام کے احمد آباد ریشی پورہ دمحال ہانجی پورہ مقامی باشندوں نے آج محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا اور حسب تقوع پانی کی سپلائی کا مطالبہ کیا ۔Protest Against Jal Shakti Water (Department) In Kulgam
مقامی باشندوں نے کہا کہ جل شکتی محکمہ نے کئ بار ہمیں یقین دہائی کرائی کہ انہیں ہر گھر ہر جل کے تحت پانی دیا جایے گا مگر وہ وعدہ نبھانے میں پوری طرح سے ناکام رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پورا علاقہ پانی کے بوند کے لئے ترس رہا ہے۔پانی کی قلت کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کئی مرتبہ اس کی شکایت کی ہے لیکن اب تک کسی نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔
یہ بھی پڑھیں:Protest Against PMGSY in Ramban گاندری بھٹنی رابطہ سڑک کی مرمت کی مانگ، رام بن میں احتجاج
آیکزیکیٹو انجنیئر نواز احمد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو فون پر بتایا کہ انہوں نے کل ہی عہدہ سمبالا اور جلد ہی ان علاقوں کو ہر گھر ہر جل اسکیم کے تحت پانی فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے Protest Against Jal Shakti Water (Department) In Kulgam