ETV Bharat / state

بی ڈی او کے خلاف احتجاج - امان اللہ چوہدری

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منکوٹ میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں دیہی ترقی محکمے کے بلاک ڈیولپمنٹ افسر کے خلاف احتجاج ہوا۔

b
author img

By

Published : Mar 16, 2019, 10:04 PM IST

دیہی علاقے کے مزدوروں کی روزانہ اجرت پر مبنی ' ماسٹر شیٹس' بند کر دی گئی ہیں جو نریگا کے تحت چل رہی تھیں۔
اس اقدام کے خلاف ہفتے کے روز بڑی تعداد میں مزدوروں، سرپنچوں اور پنچوں نے مل کر بی ڈی او کے خلاف شدید احتجاج کیا، اور ذمہ دار افسروں کے خلاف نعرے بازی کی۔

متعلقہ ویڈیو

امان اللہ چوہدری سرپنچ چھجلہ اپر نےکہا کہ بی ڈی او دفتر منکوٹ میں تعینات آپریٹروں نے جان بوجھ کر 1203 شیٹیں بند کر دی ہیں جس کی وجہ سے اب غریب لوگوں کو مزدوری کے پیسے نہیں مل سکتے۔

انھوں نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریٹر اسلئے فائلیں بند کرتے ہیں تاکہ لوگ فائلیں دوبارہ کھولنے کے عوض انہیں رشوت کی رقومات دیں۔ اس سلسلہ میں بڑی تعداد میں سرپنچوں کے ہمراہ لوگوں نے بی ڈی او منکوٹ اور اے سی ڈی پونچھ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

بی ڈی او اعجاز احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محض 32 ماسٹر سیٹس ڈیلیٹ ہوئی ہیں لیکن مظاہرین نے اس کو بڑھا چڑھاکر پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کمپیوٹر آپریٹروں کو پاس ورڈ کا علم تھا، انہیں نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے میں کسی اور کو بھی ملو ث پایا گیا تو اسکے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.