ETV Bharat / state

کسانوں کا محکمہ زراعت کے خلاف احتجاج - نامساعد حالات کے باوجود محکمہ زراعت

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں متعدد کسانوں نے نامساعد حالات کے باوجود محکمہ زراعت کے خلاف احتجاج کیا-

کسانوں کا محکمہ زراعت کے خلاف احتجاج
کسانوں کا محکمہ زراعت کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 9:42 PM IST

مظاہرین میں شامل لوگوں نے محکمہ کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پردھان منتری کسان اسکیم میں محکمہ نے بدعنوانی سے کام لیا-

کسانوں کا محکمہ زراعت کے خلاف احتجاج

یہ مظاہرہ سمبل سب ضلع اگریکلچر دفتر کے باہر کیا گیا- احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ پردھان منتری اسکیم کے تحت شلوت اور رکھ شلوت علاقوں میں مبینہ طور پر رشوت یا سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے کسانوں کو شامل کیا گیا لیکن مستحق کسانوں کو نظرانداز کیا گیا-

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت سمبل تحصیل میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی سے کام لیا گیا ہے جس کی تحقیقات کرانے کا وہ مطالبہ کرتے ہیں۔

ادھر ای ٹی وی بھارت نے ضلع اگریکلچر افسر فاروق احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اصل مسئلہ تاخیر کا ہے چونکہ آدھار و دیگر ضروری کاغذات میں کچھ مشکلات کی وجہ سے تاخیر ہوگئی جس کی وجہ سے یہ کسان احتجاج پر اتر آئے، تاہم انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کی کہ ان کسانوں کو بھی جلد شامل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.